نواز شریف آرمی چیف کی توسیع بل کی حمایت پر سوال گول کر گئے؟

نواز شریف آرمی چیف کی توسیع بل کی حمایت پر سوال گول کر گئے؟
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء میاں محمد نواز شریف لندن میں پارٹی کے کارکنان اور ٹکٹ ہولڈرز سے آن لائن خطاب کر کے اپنے بیٹے حسین نواز کے دفتر سے باہر آرہے تھے تو صحافیوں نے ان سوالات پوچھے۔ ایک صحافی نے پوچھا کہ میاں صاحب آپکی پارٹی نے آرمی چیف کی توسیع بل کی حمایت کی اور اس کو ووٹ دیا تو کیا مسلم لیگ ن کو اس بات پر افسوس ہے؟ سابق وزیر اعظم اس سوال کو بالکل نظر انداز کر کے گول کر گئے۔ انکا کہنا تھا کہ عمران خان نے احتساب کا جو بیانیہ دیا اسکی اصل حقیقت سامنے آگئی ہے ۔عمران خان کا احتساب کا نعرہ جھوٹ ، بغض اور انتقام پر مبنی ہے۔ انہوں نے بشیر میمن کے انٹرویو کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے واضح بتا دیا کہ یہ احتساب نہیں انتقام ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے جسٹس شوکت صدیقی کے بار کو کئے گئے خطاب کا دوبارہ ذکر کیا کہ کیسے ایک ہائی کورٹ کے سینئر جج جو کہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے امیدوار تھے کو سچ بولنے پر نشانہ بنایا گیا۔ انکا کہنا تھا کہ ان تمام معاملات پر اعلی عدلیہ کا از خود نوٹس لینا چاہیئے کہ اس ملک میں چل رہا ہے۔  تاہم اس ساری گفتگو کے دوران انہوں نے کسی جگہ بھی مسلم لیگ ن کے آرمی چیف کی توسیع کی حمایت کے سوال کا جواب نہیں دیا۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ ن ، حکمران جماعت تحریک انصاف سمیت پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی آرمی چیف کی توسیع کے بل پر حمایت کی اور یہ بل با آسانی پاس کروا لیا گیا تھا۔

https://twitter.com/Roohan2Ahmed/status/1314288688759803905