کرونا وائرس کا نیا زور: ملک کے شادی ہالز میں تقریب کا دورانیہ 2 گھنٹے کر دیا گیا

کرونا وائرس کا نیا زور: ملک کے شادی ہالز میں تقریب کا دورانیہ 2 گھنٹے کر دیا گیا

این سی او سی کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد ضروری ہے۔ فیصلہ کیا گیا کہ شادی ہالز میں ہر تقریب کا دورانیہ 2 گھنٹے ہوگا اور رات 10 بجے کے بعد تقریب کی اجازت نہیں ہوگی۔


اس کےعلاوہ اِن ڈور اجتماعات میں 300 جب کہ آؤٹ ڈور میں 500 افراد کی شرکت کی اجازت ہوگی اور ضابطہ کار کی خلاف ورزی پر متعلقہ شادی ہال کو بند کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ملک میں کرونا کیسز میں کمی کے بعد  ستمبر سے شادی ہالز کھولے گئے تھے تاہم ضابطہ کار کی خلاف ورزی پر کراچی سمیت دیگر شہروں میں کئی ہالز کو بند کردیا گیا ہے۔