پاکستان میں کرونا کے کیسز بڑھ رہے ہیں جبکہ این سی او سی کی جانب سے نشاندہی کی گئی ہے۔ شادی ہالز اور ریسٹورینٹس کرونا کا مرکز بن رہے ہیں۔
ملک میں کرونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں اہم اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 6 شادی ہالز اور 103 ریسٹورینٹس بند کردیے گئے ہیں۔
این سی او سی نے شادی ہالز اور ریسٹورینٹس کو کرونا کا پھیلاؤ کا مرکز قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کیا جائے، شادی ہالز اور ریسٹورینٹس پرخاص نظر رکھی جائے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 15 افراد انتقال کرگئے۔