پنجاب میں کرونا وائرس کا نیا زور: شادی ہال مرکز بن رہے ہیں، مائکرو لاک ڈاؤن پر غور

پنجاب میں کرونا وائرس کا نیا زور: شادی ہال مرکز بن رہے ہیں، مائکرو لاک ڈاؤن پر غور
پاکستان میں ایک بار پھر سے کرونا وائرس نے سر اٹھانا شروع کر دیا ہے اور حکومت صورتحال کو ری وزٹ کر رہی ہے۔ اب تازہ ترین صورتحال کے مطابق اب پنجاب میں بھی کرونا کیسز میں اضافے کے بارے میں حکومت کی جانب سے نشاندہی کی جا رہی ہے۔ 

کابینہ کمیٹی برائے انسداد کرونا کا اجلاس وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت ہوا جس میں وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال اور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں کرونا کی سابقہ لہر سندھ اور کراچی کے بعد آئی تھی، اور حالات میں بہتری کے بعد اب دوبارہ سے کرونا کیسز کی تعداد اور اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس موقع پر یہ مشاہدہ بھی میٹنگ میں رکھا گیا ہے کہ گوجرانوالہ، ننکانہ اور گجرات ایسے اضلاع ہیں جو سب سے زیادہ ہائی رسک اضلاع ہیں اور شادی ہالز کرونا کے نئے مرکز بن رہے ہیں جہاں کسی قسم کے کوئی ایس و پیز پر عمل نہیں کیا جا رہا۔  شرکا نے ہائی رسک علاقوں میں مائیکرو لاک ڈاؤن کے بارے میں بھی غور کیا ہے۔

اس حوالے سے نئے ایس و پیز تیا رکرنے اور ان پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔