Get Alerts

ڈسکہ والو پورے پاکستان کو بتا دو کہ ووٹ چوروں کو ڈسکہ کیسے سزا دیتا ہے: مریم نواز

ڈسکہ والو پورے پاکستان کو بتا دو کہ ووٹ چوروں کو ڈسکہ کیسے سزا دیتا ہے: مریم نواز
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عوام اپنے ووٹ ذریعے ظالم، چور اور عوام دشمن حکومت کو آخری دھکا دیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ ڈسکہ کی مائیں، بہنیں، بیٹیاں، بزرگ، بھائی، بیٹے سب گھروں سے نکلیں، اور اپنے ووٹ سے ظالم چور عوام دشمن حکومت کو آخری دھکا دیں.


مریم نواز کا کہنا ہے کہ آپ کا ایک ووٹ عوام کو مزید مہنگائی بے روزگاری اور معاشی تباہی سے بچا سکتا ہے، پورے پاکستان کو بتادو کہ ڈسکہ ووٹ چوروں کو کیسے سزا دیتا ہے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا، حلقہ میں پی ٹی آئی کے علی اسجد ملہی اور ن لیگ کی نوشین افتخار میں کانٹے کا مقابلہ ہے جب کہ تحریک لبیک کے امیدوار خلیل سندھو بھی انتخابی عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔

اس سے قبلالیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کی تاریخ تبدیل کی تھی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ڈسکہ الیکشن اب 18 مارچ کے بجائے 10 اپریل کو ہوگا۔

فروری میں ہوئے ڈسکہ الیکشن میں شدید بدمزگی اور بد انتظامی کے بعد ڈسکہ الیکشن کے نتائج روکے گئے تھے جنہیں بعد میں الیکشن کمیشن نے کالعدم قرار دے دیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے حلقے میں ری پولنگ کا فیصلہ دیا تھا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے انکشاف کیا تھا کہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں 10 پریزائیڈنگ افسران مشکوک جگہ پر تھے۔

جس فیصلے کو  بعد میں سپریم کورٹ نے  بھی برقرار رکھا اور پہلے 18مارچ اور اب 10 اپریل کی تاریخ دی تھی جس کے تحت اب الیکشنز ہو رہے ہیں۔


ید رہے کہ ڈسکہ ضمنی الیکشن ایم این اے پیر ظاہرے شاہ کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔