Get Alerts

مسجد وزیر خان میں متنازع شوٹنگ: میوزک چلایا نہ ڈانس کیا لیکن غلطی پر اللہ اور عوام سے معافی مانگتے ہیں، بلال سعید

مسجد وزیر خان میں متنازع شوٹنگ: میوزک چلایا نہ ڈانس کیا لیکن غلطی پر اللہ اور عوام سے معافی مانگتے ہیں، بلال سعید

بلال سعید نے کہا کہ مساجد میں نکاح کے فوٹو شوٹ ہوتے ہیں۔  فوٹو شوٹ کی غرض سے انہوں نے اور صبا قمر نے ایک چھوٹی سا ایکٹ کیا، ڈانس اور میوزک  کا تاثر غلط ہے، احساس ہے کہ غیر دانستہ طور پرغلطی ہوئی، اللہ سے توبہ اور لوگوں سے معافی مانگتے ہیں۔ وہ بھی انسان ہیں اور انسانوں سے ہی غلطی ہوتی ہے۔ جس کا کہ انہیں احساس ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ویڈیو سے متنازعہ سیکوینس کو نکال رہے ہیں۔ 


خیال رہے کہ پاکستانی گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر نے اپنے آنے والے گانے قبول ہے کی شوٹنگ کے دوران چند تصاویر اور ویڈیو شیئر کیں جو کہ مسجد وزیر خان کے اندر کی ہیں۔

https://www.instagram.com/tv/CDrKp4KJf1o/?utm_source=ig_embed

ویڈیو شیئر کرانے کے بعد سے ہی فنکاروں کو شدید تنقید کا سامنا ہے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دونوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ اب تک مسجد وزیر خان کے مینیجر کو معطل کردیا گیا ہے۔