دشمن مرے تے خوشی نہ کرئیے سجناں وی مر جانا
وقت بدلنے میں دیر نہیں لگتی اور وقت بدل گیا ہے،باری اے آر وائی کی آگئی ہے۔ سب کہتے تھے عمران خان اور اے آر وائی کو کہ باری تمہاری بھی آئے گی اسٹیبلشمنٹ کے گھوڑے پر بیٹھ کر اتنی سواری نہ کرو۔ دوسروں کو اتنا دیوار سے نہ لگاو کہ کل تمہارے ساتھ کوئی کھڑا ہونے کو تیار نہ ہو، مزمل سہروردی
اے آر وائی کا ہم کیا دفاع کریں جب دفاع کریں لوگ آپ کا ماضی سامنے رکھتےہیں ہمارے سر شرم سے جھک جاتےہیں۔ ماضی میں ارشد شریف جو صحافیوں کے بارے میں پروگرام کرتے رہے ہیں ان کے بارے میں ابھی کسی نے ایک پروگرام بھی نہیں کیا اور وہ پشاور سے بھاگ گئے، مزمل سہروردی
قانون کو فالو کرنا چاہیے لیکن اے آر وائے کے معاملے میں شاید اس پر عمل نہیں کیا گیا لیکن اس کے باوجود بھی وہ غیر قانونی نہیں ہے۔ قانون میں یہ بات موجود ہے کہ پیمرا کسی بھی وقت چینل کو بند یا اینکر پر پابندی عائد کر سکتا ہے، اور یہ اختیار پارلیمنٹ نے اسے دیا ہے، ابصارعالم
ایک شخص نے فوج کی ہائی اور لوئر کمان کے درمیان تفریق پیدا کرنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے اے آر وائے چینل کو بند کر دیا گیا۔ میری صرف پیمرا سے یہ درخواست ہے کہ سویلین کی بھی عزت ہوتی ہے، اس کو بھی کبھی مدنظر رکھ لیا کریں۔ اس وقت بھی ایسا ہی قدم اٹھایا جائے، ابصارعالم