وکی کترینہ کے گھر سے آنے والی آوازوں سے انوشکا پریشان، جوڑے کو بھیج دیا یہ پیغام

وکی کترینہ کے گھر سے آنے والی آوازوں سے انوشکا پریشان، جوڑے کو بھیج دیا یہ پیغام
وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی کے بعد مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ادھر اداکارہ انوشکا شرما نے بھی مبارکباد دی اور ایسی بات کہہ دی کہ مداح دنگ رہ گئے۔

خیال رہے کہ وکی اور کترینہ گذشتہ روز سات پھیرے لے کر جنم جنم کے ساتھی بن چکے ہیں۔ ان کی شادی ہوتے ہی مبارکبادوں کا سلسلہ جاری تھا لیکن سب سے خاص مبارکباد انوشکا شرما کی تھی۔



اداکارہ نے جوڑے کے نئے پتے کے بارے میں سب کو بتا دیا ہے۔ خبر ہے کہ شادی کے بعد دونوں انوشکا اور ویرات کے پڑوسی بن جائیں گے۔

وکی اور کترینہ اپنی شادی کے بعد جلد ہی ممبئی کے جوہو علاقے میں ایک نئے پرتعیش اپارٹمنٹ میں شفٹ ہونے والے ہیں جہاں اداکارہ انوشکا شرما اور ٹیم انڈیا کے سابق کپتان ویرات کوہلی ان کے پڑوسی ہوں گے۔



انوشکا نے بھی جوڑے کو مبارکباد دی اور تصدیق کی کہ وہ اب پڑوسی بنیں گے۔ انوشکا نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر جوڑے کی ایک تصویر شیئر کی۔

انوشکا نے کیپشن میں لکھا کہ آپ دونوں خوبصورت لوگوں کو مبارک ہو! آپ ساری زندگی خوش رہیں، میری نیک خواہشات آپ کیساتھ ہیں۔



 










View this post on Instagram























 

A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)






انہوں نے کیپشن میں مزید لکھا کہ یہ بھی خوشی کی بات ہے کہ آپ کی بالاخر شادی ہوگئی ہے لہذا میں امید کرتی ہوں کہ آپ اب جلد ہی اپنے نئے گھر میں منتقل ہونگے تو آپ کے فلیٹ سے آنے والے تعمیراتی کاموں کے شور سے ہماری جان چھوٹ جائے گی۔

انوشکا شرما کے اس کیپشن سے واضح ہے کہ وہ مسلسل توڑ پھوڑ کی آوازوں سے تنگ آچکی ہیں۔