Get Alerts

سینیٹ الیکشن سے قبل تحریک انصاف کو دھچکہ: رکن صوبائی اسمبلی پنجاب خرم لغاری نے پارٹی چھوڑ دی

سینیٹ الیکشن سے قبل تحریک انصاف کو دھچکہ: رکن صوبائی اسمبلی پنجاب خرم لغاری نے پارٹی چھوڑ دی
پاکستان میں اس وقت سینیٹ الیکشن کے لیئے جوڑ توڑ عروج پر ہے۔ اور ایم پی اے، ایم این ایز کی اہمیت مزید بڑھ چکی ہے۔ اسی تناظر میں اہم خبر یہ ہے کہ پی ٹی آئی کے پنجاب اسمبلی کے رکن خرم لگاری نے پارٹی کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خرم لغاری جن کو پنجاب اسمبلی کے سب سے نو عمر رکن اسمبلی ہونے کا اعزاز بھی حاصل رہا ہےانکے معاملات حکومت کے ساتھ ٹھیک نہیں چل رہے تھے۔

خرم لغاری مظفر گڑھ سے رکن صوبائی اسمبلی ہیں۔ حتٰی کہ ان کے تحفظات کو لے کر حکومتی نمائندوں نے انہیں یقین دہانیاں بھی کروائیں اور انکو منانے کی بھی کوشش کی لیکن یہ کوششیں بارآور نہیں ثابت ہوئیں جس پر انہوں نے اسے خیر باد کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ سینیٹ الیکشن سے قبل ایم پی ایز کا پارٹیوں پر اعتماد یا بد اعتمادی ان پارٹیوں کے لئے سینیٹ میں بڑے مسئلے کھڑے کرنے کا سبب بن سکتے ہیں۔