سینیٹ الیکشن سے قبل 'ویڈیو' بھونچال: یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی ووٹ ضائع کرنے سے متعلق ویڈیو منظر عام پر، تحریک انصاف کا شور، الیکشن کمیشن کا نوٹس

سینیٹ الیکشن سے قبل 'ویڈیو' بھونچال: یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی ووٹ ضائع کرنے سے متعلق ویڈیو منظر عام پر، تحریک انصاف کا شور، الیکشن کمیشن کا نوٹس

سینیٹ کے انتخابات میں پی ڈی ایم  کے اسلام آباد سے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتانے کی مبینہ ویڈیو منظرعام پر آگئی۔


ویڈیو میں علی حیدر گیلانی مبینہ طور پر ایک رکن کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتا رہے ہیں جبکہ یہ واضح بھی نہیں کہ ویڈیو میں موجود افراد کون ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا گیا کہ نمبرز یاد رکھنا ہے۔


خیال رہے کہ یہ ویڈیو حکمران جماعت تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ اور ان کے سرکردہ افراد کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔


واضح رہے کہ علی حیدر گیلانی پنجاب اسمبلی کے رکن  ہیں۔


https://twitter.com/PTIofficial/status/1366786253795037188

معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے  علی گیلانی نے کہا کہ خیال رہے کہ علی حیدر گیلانی کا اپنی ووٹ ضائع کرنے سے متعلق ویڈیو پر موقف سامنے آیا ہے جس کے مطابق ہم سے تحریک انصاف کے کچھ ارکان اسمبلی نے رابطہ کیا تھا ، جن کا کہنا تھا کہ وہ حفیظ شیخ کے بجائے یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینا چاہتے ہیں۔

جبکہ  الیکشن کمیشن آف پاکستان نے علی حیدر گیلانی کی ویڈیو  کا نوٹس لے لیا۔  الیکشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ  ویڈیو کی میرٹ پر تحقیقات ہوں گی۔

یاد رہے کہ اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد تحریک انصاف ریفرنس دائر کرنے کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان  میں پہنچی تھی۔ جبکہ پریس کانفرنس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو ان کے بیٹے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نااہل قرار دیا جانا چاہیے۔