Get Alerts

مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ایک اور مبینہ ویڈیو ٹویٹ کر دی

مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ایک اور مبینہ ویڈیو ٹویٹ کر دی
مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ایک اور مبینہ ویڈیو جاری کر دی، مریم نواز کے مطابق نثار جٹ کی آمد پر جج ارشد ملک نے ان کا استقبال کیا اور لائٹ جلا کر انہیں خوش آمدید کہا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں سزا سنانے والے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو جاری کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ جج نے دباؤ میں سزا کا فیصلہ دیا جس کے لیے ان کی غیر اخلاقی ویڈیو سے انہیں بلیک میل بھی کیا گیا۔







یاد رہے کہ اپنی پریس کانفرنس کے اختتام پر مریم نواز نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے پاس اہم شخصیات کی مزید ویڈیوز موجود ہیں لیکن وہ اداروں سے ٹکراؤ نہیں چاہتیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ اس ویڈیو کے بعد اب سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف کیسز کو ختم کردیا جائے کیونکہ انہیں اب جیل میں رکھنے کا جواز پیدا نہیں رہا