معروف مزاحیہ اداکارہ روبی انعم کو ہارٹ اٹیک: آئی سی یو منتقل کردیا گیا

معروف مزاحیہ اداکارہ روبی انعم کو ہارٹ اٹیک: آئی سی یو منتقل کردیا گیا
معروف کامیڈین اور اداکارہ روبی انعم کو  دل کادورہ پڑنے کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز نے انکی حالت دیکھتے ہوئے انہیں آئی سی یو میں منتقل کردیا ہے۔   انہیں ایمرجنسی میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور میں داخل کرا دیا گیا تھا۔

ڈاکٹروں نے اداکارہ کو ابتدائی طبی امداد اور ٹیسٹ کے بعد  آئی سی یو میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔

اداکارہ روبی انعم کے شوہر گلوکار اظہر اقبال بٹ نے فینز سے روبی انعم کے لیے صحت  کے لئے دعا کی اپیل کی ہے۔