انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ، سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان

عیدالفطر کے بعد پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر ایک بار پھر مستحکم ہونا شروع ہوگیا۔کاروباری کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 15 پیسے مہنگا ہوگیا جس سے اس کی قدر 150.75 روپے ہوگئی جب کہ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت خرید 150.50 روپے ہے۔


 دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا اور 700 پوائنٹس سے زائد کی کمی دیکھنے میں آئی۔


پاکستانی روپے کے مقابلے میں تیزی سے اڑان بھرنے والے امریکی ڈالر کی رفتارمیں عید سے چند روز قبل کچھ کمی آئی تھی مگر آج پھر اس نے پاکستانی روپے کو مات دی ہے۔


معاشی بدحالی کے اثرات کھل کر سامنے آنے لگے جس کےسبب روپیہ پھر لڑکھڑا گیا اور امریکی کرنسی کی قدر میں 3 روپے تک اضافہ ہو گیا۔ انٹر بینک مارکیٹ میں 2 روپیہ 40 پیسے ریٹ بڑھنے کے بعد ڈالر 151 روپے پر ٹریڈ ہوتا رہا۔ یاد رہے کہ عید تعطیلات سے پہلے ڈالر انٹربینک میں 148 روپے 60 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا ہوا اور 151 کے ریٹ پر ہی فروخت ہوا۔


دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں مندی کے سبب 700 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد 100 انڈیکس 35 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد برقرار نہ رکھ سکا۔


ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی آج کاروبار کے آغاز میں مندی چھائی ہوئی ہے۔


کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 670 پوائنٹس کمی سے 34827 کی سطح پر آ گیا، 100 انڈیکس 35 ہزار پوائنٹس کی اپنی حد برقرار نہیں رکھ سکا۔


اس سے پہلے گزشتہ ہفتے انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 75 پیسے بڑھ گئی تھی اور ڈالر کی قیمت خرید 147 روپے 85 پیسے سے بڑھ کر 148 روپے60 پیسے جبکہ قیمت فروخت  148 سے بڑھ کر 148 روپے 90 پیسے ہو گئی تھی