اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان، 10 دنوں میں سرمایہ کاروں کے 6 کھرب ڈوب گئے

اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان، 10 دنوں میں سرمایہ کاروں کے 6 کھرب ڈوب گئے

کراچی: آج اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے سوا کھرب روپے ڈوبے گئے جب کہ 10 روز میں 100 انڈیکس 2400 پوائنٹس کم ہوا  اور سرمایہ کاروں کے 6 کھرب روپے ڈوبے ہیں۔


پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں مزید 550 پوائنٹس کی کمی کے باعث سرمایہ کے سوا کھرب ڈوب گئے۔


کاروباری روز پاکستان شیئرز بازار میں سرمایہ کاری کا منفی رجحان برقرار رہا اور کاروباری دن میں 100 انڈیکس ایک موقع پر 36464 تک گرا جو رواں سال کی کم ترین سطح ہے۔


آج کاروباری دن کا اختتام 550 پوائنٹس کمی سے 36 ہزار 579 پر ہوا جو تین سالوں میں انڈیکس کی کم ترین اختتامی قدر ہے۔


مارکیٹ کیپٹلائزیشن  98 ارب روپے کم ہوئی ہے جب کہ کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 7 ہزار 515 ارب روپے ہے۔