تین روز میں انڈیکس کی گراوٹ 2145 پوائنٹس ہوگئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 360 ارب روپے کا نقصان ہوا
پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں ب 531 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد 100 انڈیکس 43691 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
آج انڈیکس کی کم ترین سطح 43620 رہی تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 531 پوائنٹس کم ہوکر43691 پر بند ہوا۔
حصص بازار میں آج 36 کروڑ شیئرز کے سودے 21 ارب میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 99 ارب روپے کم ہوکر 7831 ارب روپے ہوگئی۔
اب تک تین روز میں انڈیکس کی گراوٹ 2145 پوائنٹس ہوگئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 360 ارب روپے کا نقصان ہوا۔
یاد رہے کہ وزیر سعظم ومرسن خان اور انکی معاشی ٹیم مسلسل اس بات کا پرچار کر رہے ہیں کہ ملک کی معیشت بہترین انداز میں کام کر رہی ہے اور تمام تر اعشاریئے مثبت کی جانب رواں دواں ہیں۔
تاہم اس حوالے سے بھی اہم یے گزشتہ 10 ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے اور یہ خسارہ 10 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے۔ دلچسپ بات یہ کہ اس خسارے کو بھی وزیر اعظم کے مشیر تجارت و صنعت رزاق داود نے حکومت کی میک ان پالیسی کی کامیابی قرار دیا تھا۔