نوپورشرما کے متنازع بیان کیخلاف انڈیا کے کئی شہروں میں نماز جمعہ کے بعد پرتشدد مظاہرے

نوپورشرما کے متنازع بیان کیخلاف انڈیا کے کئی شہروں میں نماز جمعہ کے بعد پرتشدد مظاہرے
ہندوستان کے کئی شہروں میں نماز جمعہ کے بعد حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سابق ترجمان نوپور شرما کے بیان کیخلاف پرتشدد مظاہرے ہوئے۔ کئی شہروں میں پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ بھی کیا گیا۔

مغربی بنگال کے شہر ہاوڑہ میں سینکڑوں لوگوں نے احتجاج کیا۔ لوگوں نے قابل اعتراض تبصرہ کرنے والے بی جے پی لیڈروں کے پتلے بھی جلائے۔ اس کے علاوہ ممبئی میں، سینکڑوں خواتین نے ریلی نکالی۔

اس کے ساتھ ہی سولاپور میں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے اور شدید نعرے بازی کی۔ اتر پردیش کے مختلف شہروں میں سینکڑوں لوگوں نے احتجاج کیا اور پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کے بارے میں قابل اعتراض تبصرہ کرنے والوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ کئی مقامات سے آتش زنی اور پتھراؤ کی بھی اطلاعات ہیں۔

https://twitter.com/timesofindia/status/1535224116717899776?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1535224116717899776%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Ftimesofindia.indiatimes.com%2Findia%2Fprophet-comment-row-live-india-rejects-oics-comments-over-controversial-remarks-against-prophet%2Fliveblog%2F92094576.cms

اتر پردیش کے شہر مراد آباد میں سینکڑوں لوگوں نے احتجاج کیا۔ مشتعل لوگوں کو ہٹانے کے لیے پولیس کو ہلکی طاقت کا استعمال کرنا پڑا۔ اس کے ساتھ کانپور میں 3 جون کو ہوئے فرقہ وارانہ تشدد کے پیش نظر پولیس ڈرون سے نگرانی کر رہی ہے۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے میں فلیگ مارچ کیا ہے۔

جمعہ کو نماز جمعہ کے بعد کانپور کے بیکن گنج تھانہ علاقے میں فرقہ وارانہ تشدد دیکھنے میں آیا۔ پریاگ راج میں احتجاج کے بعد پتھراؤ ہوا ہے۔ پتھراؤ کرنے والوں نے پولیس کی گاڑی کو بھی نشانہ بنایا۔

https://twitter.com/AHindinews/status/1535208088508448770?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1535208088508448770%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bbc.com%2Fhindi%2Flive%2Finternational-61754731

بھیڑ کو ہٹانے کے لیے ریپڈ ایکشن فورس کو آنسو گیس کے گولے داغنے پڑے۔ لوگوں نے سڑکوں پر کھڑے کئی رکشوں کو آگ لگا دی ہے۔ اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پولیس کو پتھراؤ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔

https://twitter.com/ANINewsUP/status/1535207286359982080?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1535207286359982080%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bbc.com%2Fhindi%2Flive%2Finternational-61754731

حیدر آباد میں مکہ مسجد کے باہر لوگوں کے احتجاج اور صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے سی آر پی ایف کو تعینات کیا گیا ۔

دارالحکومت دہلی کی جامع مسجد کے باہر لوگ ہاتھوں میں پوسٹر اور بینرز لے کر نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرے کے بارے میں جامع مسجد کے شاہی امام کا کہنا ہے کہ مسجد کمیٹی کی جانب سے مظاہرے کی کوئی کال نہیں دی گئی۔

https://twitter.com/ANI/status/1535204401258057728?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1535204401258057728%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bbc.com%2Fhindi%2Flive%2Finternational-61754731