اپوزیشن کو شدید خدشات ہیں کہ وزیراعظم ان کے بندوں کو غائب کر دیں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے انصار الاسلام کے کارکنوں کو اسی خدشے کے تحت اسلام آباد بلایا تھا۔ جہاں ان کے بلانے پر سوالیہ نشان ہیں، وہیں حکومتی ایکشن پر بھی ہے۔ یہ معاملہ گفتگو سے حل ہو سکتا تھا، مزمل سہروردی
اگر انصار الاسلام کا پارلیمنٹ لاجز میں آنا غلط ہے تو پولیس کا ان پر تشدد بھی درست نہیں ہے۔ حکومت دنیا کو کیا پیغام دینا چاہ رہی ہے، اسے ہوش کے ناخن لینے چاہیں، نادیہ نقی
پارلیمنٹ لاجز میں آج جو کچھ ہوا مجھے ایک سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ لگتا ہے۔ عمران خان یہ بات اچھی طرح سے جان چکے ہیں کہ وہ پارلیمنٹرین کی بڑی تعداد کا اعتماد کھو چکے ہیں۔ لیکن وہ ہر صورت میں اقتدار میں رہنا چاہتے ہیں، مرتضی سولنگی