احتساب عدالت لاہور نے وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو کرپشن ریفرنس میں بے گناہ قرار دے دیا۔
لاہور کی احتساب عدالت میں جج قمر الزمان نے وزیراعظم شہباز شریف اور انکے بیٹے شہباز شریف کے خلاف کرپشن ریفرنس کیس کی سماعت کی۔ نیب کی جانب سے کیس کی سپلیمنٹری رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرادی گئی۔
سپلیمنٹری ریفرنس کے مطابق نیب کو اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف انکوائری کے دوران کرپشن کے کوئی شواہد نہیں ملے۔
عدالت نے نیب ریفرنس کو بند کرنے اور ترمیمی آرڈیننس سے متعلق دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 24 مئی تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے لاہور کی احتساب عدالت میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت ہوئی تھی جس میں عدالت نے نیب کے تفتیشی سے سپلیمنٹری رپورٹ طلب کی تھی۔
دورانِ سماعت شہباز شریف کے نمائندے انوار حسین نے عدالت میں پیش ہوکر حاضری مکمل کرائی تھی جبکہ حمزہ شہباز کمر کی تکلیف کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوسکے تھے۔ عدالت نے حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی تھی۔