Get Alerts

یکم دسمبر کوغیر فعال جی میل اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردیے جائیں گے

اگر آپ نے اپنے گوگل اکاؤنٹ کو کافی عرصے سے استعمال نہیں کیا تو بہتر ہے کہ ایک بار اس پر سائن ان ہو جائیں کیونکہ  گوگل نے غیر فعال جی میل اکاؤنٹس کو یکم دسمبر کے بعد بالترتیب بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سب سے پہلے ایسے گوگل اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کیا جائے گا جن کو بنانے کے بعد کبھی استعمال نہیں کیا گیا۔

یکم دسمبر کوغیر فعال جی میل اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردیے جائیں گے

معروف سرچ انجن اور  ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے دسمبر 2023 سے 2 سالوں میں غیر فعال رہنے والے جی میل اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اگر آپ نے اپنے گوگل اکاؤنٹ کو کافی عرصے سے استعمال نہیں کیا تو بہتر ہے کہ ایک بار اس پر سائن ان ہو جائیں کیونکہ   گوگل نے غیر فعال جی میل اکاؤنٹس کو یکم دسمبر کے بعد بالترتیب بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سب سے پہلے ایسے گوگل اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کیا جائے گا جن کو بنانے کے بعد کبھی استعمال نہیں کیا گیا۔

گوگل نے مئی 2023 میں اعلان کیا تھا کہ گزشتہ 2 سال سے غیر فعال اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔

گوگل کے مطابق غیر فعال جی میل اکاؤنٹس ہیکنگ، فشنگ یا سپیم کا شکار ہو جاتے ہیں کیونکہ انہیں نئی خصوصیات اور حفاظتی اقدامات کے ساتھ اپ ڈیٹ کرنا مشکل ہوتا ہے۔ اس لیے یہ فیصلہ سیکیورٹی سے متعلق کسی بھی مسئلے سے بچنے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔

اب کمپنی کی جانب سے صارفین کو اس حوالے سے خبردار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ 30 نومبر تک صارف کے غیر فعال جی میل اکاؤنٹ سمیت ریکوری ای میل اکاؤنٹس پر متعدد ای میلز بھیجی جائیں گی۔  کسی بھی اکاؤنٹ کو ڈیلیٹ کرنے سے قبل متعدد نوٹیفکیشنز بھی ارسال کیے جائیں گےاور پھر اکاؤنٹ یا مواد ڈیلیٹ کیا جائے گا۔

جی میل، ڈاکس، ڈرائیو، میٹ، کیلنڈر، یوٹیوب اور فوٹوز کے لیے غیر فعال گوگل اکاؤنٹس پر اس پالیسی کا اطلاق ہوگا۔

کمپنی کے مطابق اگر صارفین غیر فعال گوگل اکاؤنٹس پر لاگ ان نہیں ہوں گے تو انہیں یکم دسمبر 2023 کو ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔

 اگر صارف کی جانب سے کچھ نہ کیا گیا تو پھر اس کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا جائے گا اور پھر اس تک رسائی ممکن نہیں ہوگی۔

 اس پالیسی کا اطلاق مستقبل میں بھی ہوگا یعنی اگر صارف کوئی اکاؤنٹ 2 سال تک استعمال نہیں کرے گا تو کمپنی کی جانب سے اسے ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔