Get Alerts

'بشریٰ بی بی خاتون اول بنی تو مانیکا خاندان میں دولت کی ریل پیل ہو گئی'

عطا مانیکا کا کہناتھا کہ وزیراعظم ہاؤس جا کربشریٰ بی بی نے اپنا حلیہ ہی بدل لیا۔ بچپن سے جانتا ہوں۔ عبادت گزار تو وہ تھی لیکن دم درود والا روپ دیکھ کر خود حیران ہوگیا۔

'بشریٰ بی بی خاتون اول بنی تو مانیکا خاندان میں دولت کی ریل پیل ہو گئی'

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے  سمدھی میاں عطا مانیکا نے انکشاف کیا ہے کہ   بشری بی بی کو بچپن سے جانتا ہوں۔ خاتون اول  بنیں تو  حلیہ بدل لی اور مانیکا فیملی میں پیسے کی ریل پیل ہوگئی۔

نجی نیوز چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عطا مانیکا نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف سے بشری بی بی کو عون چودھری نے ملوایا۔ عون چودھری وغیرہ نے عمران خان کے ذہن میں یہ بات ڈالی کہ بشری بی بی بہت پہنچی ہوئی ہستی ہیں۔

عطا مانیکا کا کہناتھا کہ بشریٰ خاتون اول بنی تو مانیکا فیملی میں پیسے کی ریل پیل ہوگئی۔   بشری بی بی کو بچپن سے جانتا ہوں۔  ہمارے گھر آنا جانا تھا۔ وزیراعظم ہاؤس جا کربشریٰ بی بی نے اپنا حلیہ ہی بدل لیا۔ عبادت گزار تو وہ تھی لیکن دم درود والا روپ دیکھ کر خود حیران ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی  کےاسٹیبشلمنٹ سے تعلقات خراب کرنے میں بشری بی بی اور ان کی سہیلی  کی لوٹ مار کا بھی ہاتھ ہے۔ اس کے علاوہ اور بھی معاملات تھے۔  فرح گوگی کا نام بھی تب سنا جب یہ  پٹاخہ چل گیا۔  موصوفہ ویسے تو شیخوپورہ کی رہنے والی ہیں لیکن اوکاڑہ میں بھی رہی ہیں جہاں انہیں 'گوگی' کا لقب ملا ۔

انہوں نے کہا کہ  آئندہ انتخابات میں ہوسکتا ہے 1970 والا ٹریلر چل جائے۔ ہمارا سیاستدان تو ابھی تھانیدار   کے جبر سے آزاد نہیں ہو پایا۔ پروجیکٹ عمران خان بری طرح ناکام ہوا۔ سیاسی تجربہ یہی بتا تا ہے کہ ترقیاتی کاموں کے نتیجے میں لوگ ووٹ نہیں ڈالتے۔