Get Alerts

میں قائل نہیں ہوں کہ عمران خان کے خلاف سازش ہوئی، صدر عارف علوی

میں قائل نہیں ہوں کہ عمران خان کے خلاف سازش ہوئی، صدر عارف علوی
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت گرانے کے لئے سازش ہوئی میں اس پر قائل نہیں ہوں تاہم اس بات پر قائل ہوں کہ اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ میں نے خط چیف جسٹس کو اس لیے بھیجا ہے کہ میرے شکوک و شبہات ہیں اور بہتر ہو گا اس معاملے پر واقعاتی شہادتیں لے لی جائیں۔ اسمبلیوں سے نکلنے کا فیصلہ عمران خان کا اپنا تھا مجھ سے مشورہ ہوتا تو میں مختلف مشورہ بھی دے سکتا تھا۔ حکومت ہٹانے پر عمران خان فرسٹریٹ ہو گئے۔

صدر مملکت نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہنا ہے کہ نہیں سمجھتا کہ فوج کوئی غیرآئینی کردار ادا کرے گی۔ فوج کو نیوٹرل ہونا چاہیے۔ اس حوالے سے عمران خان اپنی باتوں کا جواب خود دیں گے۔ بطور صدر کوشش کرسکتاہوں کہ دوریاں پیدا نہ ہوں۔ پاکستان میں اس وقت حالات بہت سنجیدہ ہو چکے ہیں۔ دونوں طرف جماعتیں سمجھتی ہیں کہ وہ حق پر ہیں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہمیشہ خواہش رہی ہے کہ پاکستانی سیاست میں بات چیت کا عمل جاری رہناچاہیے۔ جب بھی ڈائیلاگ کرنا چھوڑا ہے تو حالات خراب ہو جاتے ہیں۔ لفظ نیوٹرل پر بات نہیں کرنا چاہتا۔ آرمی چیف کی تقرری آئینی طریقے کے مطابق ہوگی۔ مذاکرات میں معیشت اور انتخابات دو ہی باتیں ہو رہی ہیں۔




بشکریہ نیو ٹی وی۔