نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر سنٹرل ماڈل سکول کو سٹیٹ آف دی آرٹ تعلیمی ادارہ بنایا جائے گا۔ طلبا کو سپیشل سٹوڈنٹ پیکیج دیا جائے گا۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر، چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب، سیکرٹری سکول ایجوکیشن اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا سکول کی تاریخی عمارت کو اصل حالت میں بحال کیا جائے۔ اس حوالے سے متعلقہ ادارے سے پلان طلب کر لیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ سکول میں اے لیول او راولیول کلاسز شروع کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ نصاب کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیاجائے گا۔ ٹیسٹ کے بعد بہترین طلبا کو داخلہ دیا جائے گا۔
سنٹرل ماڈل سکول کے طلبا کو یونیفارم او رسکالر شپس دی جائیں گی۔ طلبا کی آمدورفت کے لئے سکول بس مہیا کی جائے گی۔ سنٹرل ماڈل سکول جیسے تعلیمی ادارے اثاثہ ہیں۔ سنٹرل ماڈل سکول کی عظمت رفتہ کو بحال کیا جائے گا۔
حسن نقوی تحقیقاتی صحافی کے طور پر متعدد بین الاقوامی اور قومی ذرائع ابلاغ کے اداروں سے وابستہ رہے ہیں۔ سیاست، دہشت گردی، شدت پسندی، عسکریت پسند گروہ اور سکیورٹی معاملات ان کے خصوصی موضوعات ہیں۔ آج کل بطور پولیٹیکل رپورٹر ایک بڑے نجی میڈیا گروپ کے ساتھ منسلک ہیں۔