عوام پر آئی ایم ایف کی ڈیمانڈ پر بجلی بم دے مارا گیا: لیسکو کے29 لاکھ گھریلو صارفین کے بلوں پر رعایتی ٹیرف ختم کر دیا جائیگا

عوام پر آئی ایم ایف کی ڈیمانڈ پر بجلی بم دے مارا گیا: لیسکو کے29 لاکھ گھریلو صارفین کے بلوں پر رعایتی ٹیرف ختم کر دیا جائیگا
وفاق کا گھریلو صارفین کیلئے بجلی کے بلوں پر سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ،لیسکو کے29 لاکھ گھریلو صارفین کے بلوں پر رعایتی ٹیرف ختم کر دیا جائیگا۔

 تفصیلات کے مطابق 2 سو سے7 سویونٹس والے صارفین کے بلوں پر سبسڈی ختم کی جائیگی،صرف 200 یونٹس استعمال کرنیوالے صارفین کو مشروط سبسڈی دی جائیگی۔چھ ماہ تک2 سو تک یونٹس استعمال کرنے پر سبسڈی ملے گی۔ 3 سوسے7 سو یونٹس والے صارفین کیلئے نئی سلیب متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،نئی سلیب کے مطابق رعایتی ٹیرف ختم کر کے بل بھجوائے جائیں گے،لیسکو کے25 لاکھ صارفین 3سویونٹ تک ماہانہ بجلی استعمال کرتے ہیں۔12لاکھ صارفین3سوسے زائد یونٹس تک بجلی استعمال کرتے ہیں۔دستاویزات کے مطابق لیسکو میں صارفین کی مجموعی تعداد 52لاکھ ہے۔

خبر کا پس منظر

 200 یوںٹ تک سبسڈی کو محدود کیا جائے: آئی ایم کا مطالبہ جو کہ مان لیا گیا 

خبر کے مطابق دنیا آئی ایم ایف نے حکومت کو نئی مشکل میں ڈال دیا ہے۔ آئی ایم ایف نے بجلی کی سبسڈی محدود کرنے کے لیے دباؤ بڑھا دیا۔ بجلی کی سبسڈی کو 300 یونٹ سے کم کر کے 200 یونٹ تک لایا جائے۔ آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ گھریلو صارفین کے لیے مختص سبسڈی سے 84 ارب روپے کٹوتی کرتے ہوئے بجلی کے نرخ 3 روپے 34 پیسے فی یونٹ بڑھائے جائیں۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام جاری رکھنے کےلیے سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔ آئی ایم ایف کو راضی کرنے کے لیے بجلی لائف لائن صارفین کی تعداد کم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس وقت بجلی کے 201 سے 300 یونٹ تک نرخ 10 روپے 21 پیسے جبکہ 301 سے 700 یونٹ کی قیمت 19 روپے 25 پیسے فی یونٹ ہے۔ آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ سبسڈی کی رقم 140 ارب روپے سے کم کر کے 56 ارب روپے تک محدود کی جائے۔

 چئیرمین نیپرا نے تو بتا دیا تھا: حکومت کی طرف سے بجلی سبسڈی ختم کرنے سے عوام کو زوردار جھٹکا لگے گا اور انکی چیخیں نکلیں گی

 چیئرمین نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی صیف ایچ فاروقی نے دو روز قبل  کہا تھا کہ حکومت کی طرف سے بجلی سبسڈی ختم کرنے سے عوام کو زوردار جھٹکا لگے گا اور انکی چیخیں نکلیں گی ۔

نیپرا میں پاور سیکٹر سبسڈی کو ازسر نو مرتب کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیرصدارت ہوئی۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی حکام نے بریفنگ میں کہا کہ ہم بجلی پر سبسڈی صرف غریب کو دیں گے۔ 301سے700تک کے سلیب کو چار سلیب میں توڑنے کی درخواست ہے۔  حکام وزارت توانائی نے کہا کہ 301سے 700والے سلیب کو چار چھوٹے سلیب میں تقسیم کرنے سے بجلی ریٹ وہی رہیں گے۔ماہانہ پچاس یونٹ سے 100یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے لائف لائن صارفین پر سرچارجز نافذ نہیں ہوگا۔200یونٹ تک ماہانہ بجلی استعمال کرنے والوں کا پروٹیکٹڈ سلیب بنانا چاہتے ہیں۔200یونٹ تک کے اس سلیب کو بنانے کا مقصد سبسڈی کو حق دار تک پہنچانا ہے۔سی پی پی اے حکام نے کہا کہ ہم سبسڈی کو کم کر کے احساس پروگرام سے لنک کرنا چاہتے ہیں۔ پروٹیکٹڈ سلیب گزشتہ 6 ماہ کی بنیاد پر بنائیں گے۔ چیئرمین نیپرا نے کہا کہ معاملات کو پیچیدہ نہ بنائیں صارفین پہلے ہی پریشان ہیں۔سبسڈی ختم ہونے سے عوام کی چیخیں نکلیں گی۔نیپرا صارفین کے مفادات کا تحفظ کرےگا۔