Get Alerts

حالات یہی رہے تو میں اپنی نشست سے استعفی دینے میں ذرا بھی دیر نہیں کروں گا، عامر لیاقت

حالات یہی رہے تو میں اپنی نشست سے استعفی دینے میں ذرا بھی دیر نہیں کروں گا، عامر لیاقت
پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت عوامی مسائل حل نہ ہونے پر پریشان، حالات درست نہ ہونے کی صورت میں مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ لوگ مجھ سے سوال کرتے ہیں اور کر رہے ہیں کہ مسائل کے حل کے لیے کہاں جائیں، میں کھل کر بتانا چاہتا ہوں کوئی وفاقی وزیر قومی اسمبلی کے رکن کے فون تک کا جواب نہیں دیتا، حالات یہی رہے تو کم از کم میں اپنی نشست سے استعفی دینے میں ذرا بھی دیر نہیں کروں گا۔



واضح رہے کہ گذشتہ ماہ کراچی سے منتخب رکن اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے وزیراعظم سے نئے انتخابات کروانے کا مطالبہ کیا تھا۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ جب تک غیر منتخب لوگوں کو حکومت میں شامل کرنے کا سلسلہ بند نہیں ہوتا تب تک بہتری نہیں آئے گی، جن لوگوں کو عوام نے منتخب کیا ہے ان پر اعتماد کریں۔

عامر لیاقت حسین کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم مسائل حل نہیں کر سکتے تو پھر نئے انتخابات کروا کر ہمیں نئے مینڈیٹ کیساتھ آنا چاہیے۔