ناجائز حکومت کو سہارا دینے والے ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں: مولانا فضل الرحمٰن

ناجائز حکومت کو سہارا دینے والے ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں: مولانا فضل الرحمٰن


اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ناجائز حکومت کو سہارا دینے والے ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔







بٹ خیلہ میں جلسے سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک کی معیشت بی آرٹی کی طرح تباہ ہو گئی ہے، بتایا جائے فارن فنڈنگ کیس کو کیوں کئی سالوں سے لٹکایا ہوا ہے ؟ مدعی چیخ رہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ کا سارا حساب اس کے سامنے ہے۔



مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عوام کا سیلاب نالائق حکمرانوں کو بہاکر لے جائیگا، قوم اپنی امانت واپس لے کر رہے گی، ہم خون کی سیاست نہیں مانتے، ہم آپ کو آپ کی ذمہ داری کااحساس دلانا چاہتے ہیں۔




بلاول بھٹو نے ملاکنڈ جلسے سے خطاب میں کہا کہ ملک پر نااہل اور ناجائز وزیر اعظم اور ناجائز حکمران مسلط ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عوام سے مل کر ان کٹھ پتلیوں کو بھگائیں گے، ان کا خاتمہ کریں گے، یہاں عوامی راج قائم کریں گے۔





انھوں نے کہا کہ کسی آمر کے آگے سر جھکایا ہے اور نہ ہی کسی کٹھ پتلی کے آگے سر جھکائیں گے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ تبدیلی والے جھوٹ بولتے ہیں۔ انھوں نے وعدے پورے نہیں کیے۔ بلاول بھٹو نے تحریک انصاف کی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والے سارے دھوکے باز ہیں، جنھیں حکومت چلانی نہیں آتی لیکن تبدیلی کا نعرہ لگا کر عوام کو دھوکا دیا۔





بلاول نے کہا کہ ملاکنڈ کے ہر شہری کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ سلیکٹڈ چلا جائے جو ملک کو معاشی بحران میں دھکیل رہا ہے جبکہ کٹھ پتلی، سلیکٹڈ راج کا خاتمہ اور جمہوریت بحال کریں۔





بلاول بھٹو نے کہا کہ ملاکنڈ کے نوجوانوں نے پاکستانی فوج کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کا مقابلہ کیا۔






  1. انھوں نے کہا کہ 'اس حکومت میں دہشت گردوں کو رہائی ملی، افسوس کہ ہم شہید ہونے والے اے پی ایس کے بچوں کو اصاف نہیں دے سکے'۔ انھوں نے سوال اٹھایا کہ 'وزیراعظم عمران خان نے سانحہ مچھ کے لواحقین کو ملیک میلر قرار دے دیا، یہ کس قسم کا انصاف ہے۔