Get Alerts

پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی | اعتماد کا ووٹ | پاکستان کی معیشت اور آئی ایم ایف

پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی | اعتماد کا ووٹ | پاکستان کی معیشت اور آئی ایم ایف
اس وقت پنجاب میں کوئی بھی حکومت نہیں ہے، لوگوں کے مسائل کوئی بھی حل نہیں کر رہا، آٹے کا مسئلہ صوبوں کا مسئلہ ہے مگر صوبائی حکومت صرف خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ بڑا سوال یہ ہے کہ اگر پنجاب میں (ن) کی حکومت آ گئی تو کیا وہ حکومت چل سکے گی؟، عامر غوری

پی ٹی آئی اور پرویز الہیٰ مل کر پنجاب اسمبلی پر کوئی چھاپہ مار کارروائی کرنا چاہتے ہیں۔ مثلا یہ کھڑے ہوکر اعلان کریں گے کہ 187 نمبر پورے ہوگئے اور کاروائی ڈال کر چلے جائیں گے۔ اب دیکھنا ہو گا کہ اس کارروائی میں پرویز الہیٰ کو کیا ملے گا؟، مرتضی سولنگی

اگر دونوں پارٹیوں کے پاس نمبر پورے نہیں ہیں تو 20 سے 25 اراکین اسمبلی کدھر ہیں۔بعض اراکین اسمبلی ملک میں موجود ہی نہیں ہیں، عامر غوری

سعودیہ نے جو 2 ارب ڈالر دینے کا کہا ہے، یہ خوش آئند بات ہے۔ پاکستان اب بھی 'سوفٹ پاور' کو استعمال کرکے دنیا میں کچھ فائدے حاصل کر سکتا ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے بعد آئی ایم ایف کے لیے مشکل ہو گا کہ پاکستان کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہ کرے، ڈاکٹراقدس افضل