پی ٹی وی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ پی ٹی وی نیوز پر 6 جون کو پاکستانی نقشے کی غلط تصویر جاری کرنے پر تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی کی سفارشات پر سخت کارروائی کرتے ہوئے پی ٹی وی کی انتظامیہ نے پیشہ ورانہ کام میں غفلت کے مرتکب ہونے والے 2 ملازمین کو برطرف کر دیا۔
Taking strict action on the recommendations of the Inquiry Committee designated to probe the airing of an incorrect images of a map of Pakistan on June 6 on PTV News, PTV management has terminated two officials found responsible for the professional oversight.
— PTV News (@PTVNewsOfficial) June 10, 2020
خیال رہے کہ واقعے کو 8 جون کو سینیٹ میں اٹھایا گیا تھا جس کے بعد چیئرمین صادق سنجرانی نے معاملہ قائمہ کمیٹی برئے اطلاعات و نشریات کو بھیج دیا تھا۔
اس واقعے پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے بھی تنقید کی تھی۔ فواد چوہدری نے کہا تھا کہ شرمناک ہے، ارشد خان دہائیوں سے پی ٹی وی کی سربراہی کر رہے ہیں، لگتا ہے کہ وہ بھول گئے ہیں کہ وہ چیئرمین اور ڈیفکٹو منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ شبلی فراز سے توقع ہے کہ وہ انہیں یہ سکھانے کے لیے تمام اقدامات کریں گے کہ پاکستان کے لیے کشمیر کا کیا مطلب ہے۔
Shameful.... Arshad Khan heading PTV since decades seems he forgot he is chairman n defacto MD of PTV not DoorDarshan... expect @shiblifaraz to take all measures to teach them what #Kashmir is meant to Pakistan..... https://t.co/QJ2aU61GlB
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 7, 2020