بابر اعظم نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

اس کے ساتھ ساتھ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ففٹی پلس سکور کی سنچری بھی مکمل کرلی ہے۔ وہ ٹی ٹوئنٹی میں 100 ففٹی پلس سکور کرنے والے دنیا کے چوتھے کھلاڑی ہیں۔

بابر اعظم نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ڈبلن میں آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا اور ساتھ ہی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں بھارت کے ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ بابر اعظم سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں کپتانی کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

بابر اعظم نے ٹی 20 میں بطور کپتان سب سے زیادہ میچز کھیلنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔ انہوں نے 77 ٹی 20 میچوں میں پاکستان کی قیادت کی۔

انہوں نے آسٹریلین کرکٹر ایرون فنچ کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا، جنہوں نے 76 ٹی 20 میچز میں آسٹریلیا کی کپتانی کی تھی۔

بھارتی کرکٹر ایم ایس دھونی نے  72 ٹی 20 میچز میں اپنی قومی ٹیم کی کپتانی کی جبکہ ایون مورگن نے 72 ٹی 20 میچز میں انگلینڈ  ٹیم کی کپتانی کی۔ اسی طرح  نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن نے  71 ٹی 20 میچز میں اپنی ٹیم کی کپتانی کے فرائض انجام دیے۔

اس کے علاوہ کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں بھارت کے ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ 50 پلس سکور میں ویرات کوہلی کے برابر آگئے۔ پاکستانی کپتان نے آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ففٹی سکور کی تھی۔

10 مئی کو ڈبلن میں آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بابر اعظم نے 57 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر یہ کارنامہ سرانجام دیا۔

ویرات کوہلی نے109 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اننگز میں 38 ففٹی پلس سکور کیے جبکہ بابر اعظم نے 108ویں اننگ میں 38واں ففٹی پلس سکور کیا۔

ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں صرف ایک ففٹی کو سنچری میں تبدیل کیا جبکہ بابر اعظم یہ کارنامہ تین مرتبہ انجام دے چکے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ففٹی پلس سکور کی سنچری بھی مکمل کرلی ہے۔ وہ ٹی ٹوئنٹی میں 100 ففٹی پلس سکور کرنے والے دنیا کے چوتھے کھلاڑی ہیں۔

ان سے قبل سابق آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر اور جنوبی افریقہ کے جارح مزاج کرکٹر کرس گیل نے 110، 110 مرتبہ ففٹی پلس سکور کیا جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی نے 105 مرتبہ مجموعی 50 پلس سکور کیا۔

یاد رہے کہ آئرلینڈ نے 3 میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی تھی۔