کرونا وائرس کے خلاف اس وقت پوری دنیا کی حکومتیں اور انکے سربراہان برسر پیکار ہیں۔ ایسے میں ان تمام سربراہان نے ماہرین سے بریفنگ لیں ہیں اور جدید سائنسی بنیادوں پر اس موذی وائرس سے جنگ کر رہے ہیں۔
مگر کیا کہنے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے جن کی معصومیت اور معاملات سے بے خبری اب مجرمانہ رنگ اپناتی چلی جا رہی ہے۔ ویسے تو وہ اپنی ٹریننگ لینے کی صلاحیت کا بار ہا اظہار کر چکے ہیں اور جب بھی ان سے انتظامی نا اہلی سے متعلق سوال ہوتا ہے وہ اپنے مخصوص لہجے میں بولتے ہوئے کہہ دیتے ہیں کہ ابھی تو میں ٹیرین ہورہا ہوں۔
لیکن اب کرونا وائرس پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی صلاحیتوں کی ایک اور ہوشربا داستان سامنے آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عثمان بزادر کو کرونا وائرس سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران بریفنگ دی گئی۔ تمام تر بریفنک لے چکنے کے بعد انہوں نے بریفنگ دینے والے افسر سے معصومیت سے پوچھا "یہ کرونا کاٹتا کیسے ہے"؟
اس واقعے کی تفصیل سینئیر صحافی فہد حسین اپنے کالم میں سامنے لائے ہیں۔جس کے بعد سے عوام پنجاب سرکار کے کپتان کے خلاف غم و غصے کا اظہار کررہے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ اگر صوبے کے وزیر اعلیٰ کے یہ حالات ہیں تو وبا کے دوران وہ کس پر اعتماد کریں؟
یاد رہے کہ عثمان بزدار عمران خان کی پنجاب کے لئے اولین پسند ہیں۔