گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی صحت کے بارے میں سب فکر مند ہیں، آج نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا۔
لاہور کے الحمرا ہال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی صحت کے بارے میں سب فکر مند ہیں، ہم نے نواز شریف کی صحت کو سیاست میں نہیں لانا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کی صحت پر کوئی رسک نہیں لینا چاہتے تھے اس لیے ان کے علاج کے لیے ایک میڈیکل بورڈ بھی تشکیل دیا گیا جس نے بیرون ملک بھیجنے کی سفارش کی، مجھے یقین ہے کہ آج نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا، جس کے بعد نواز شریف علاج کے لیے جہاں جانا چاہیں جا سکتے ہیں۔