Get Alerts

مسئلہ کشمیر: سفارتی سطح پر بڑی کامیابی، 50 سے زائد ممالک کے بھارت سے 5 مطالبات

مسئلہ کشمیر: سفارتی سطح پر بڑی کامیابی، 50 سے زائد ممالک کے بھارت سے 5 مطالبات
تفصیلات کے مطابق جنیوا میں ہونے والے اقوامِ متحدہ کے اجلاس میں 50 سے زائد ممالک نے مقبوضہ کشمیر پر مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بھارت کے سامنے 5 مطالبات پیش کئے ہیں۔



مشترکہ اعلامیے میں پہلا مطالبہ یہ کیا گیا ہے کہ بھارت کشمیریوں سے جینے کا حق نہ چھینے اور انہیں جینے دیا جائے۔ دوسرے مطالبے میں کہا گیا ہے کہ کشمیر میں مسلسل 37 روز سے جاری کرفیو فوری طور پر ختم کیا جائے۔

تیسرا مطالبہ کشمیر میں مواصلات کا نظام بحال کرنے اور سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کا ہے۔

چوتھے مطالبے میں مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کا تحفظ، آزادی اور گرفتار افراد کو رہا کرنے کے ساتھ ساتھ پیلٹ گن سمیت طاقت کے بے جا استعمال سے گریز کرنے اور بین الاقوامی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو مقبوضہ وادی کے دورے کی اجازت دینے کا کہا گیا ہے۔

پانچویں اور آخری مطالبے میں یہ کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر کے حل کے لیے پرامن طریقہ کار اختیار کیا جائے۔

اس علامیے پر وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج کا دن ہمارے لیے اور کشمیریوں کے لیے بہت اہم ہے۔