Get Alerts

آئینی معاملات میں الجھا کرعدالت کا امتحان لیا گیا،  چیف جسٹس

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے فُل کورٹ ریفرنس سے خطاب میں کہا کہ حالیہ مہینوں کے واقعات سے عدالت کی کارکردگی متاثر ہوئی۔ 

آئینی معاملات میں الجھا کرعدالت کا امتحان لیا گیا،  چیف جسٹس

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا ہے کہ آئینی مسائل میں الجھا کر عدالت کا امتحان لیا گیا۔ عدالتی کارکردگی متاثرہوئی۔

نئے عدالتی سال کے آغاز کے موقع پر فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ بطورچیف جسٹس آخری مرتبہ نئے عدالتی سال کی تقریب سے خطاب کررہاہوں۔

انہوں نے کہا کہ آئینی مسائل میں الجھا کر عدالت کا امتحان لیا گیا ہے۔ عدالت خود کئی مرتبہ سخت امتحان اورماحول کا شکار بنی۔ جوواقعات پیش آئے انہیں دہرانا نہیں چاہتا لیکن عدالتی کارکردگی متاثرہوئی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آڈیو لیکس کیس کے فیصلے میں تمام واقعات کا ذکر کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں رواں سال فروری میں عدالت میں پیش کیے گئے مقدمات کا ذکر کیا۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ فروری 2023 میں سپریم کورٹ کے سامنے کئی آئینی مقدمات آئے، آئینی ایشوز میں الجھا کر عدالت کا امتحان لیا گیا۔سخت امتحان اور ماحول کا کئی مرتبہ عدالت خود شکار بنی۔ جو واقعات پیش آئے انہیں دہرانا نہیں چاہتا لیکن اس سے عدالتی کارکردگی متاثر ہوئی، تمام واقعات آڈیو لیکس کیس میں اپنے فیصلے کا حصہ بنائے ہیں۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال عدالت کی ایک سالہ کارکردگی پرروشنی ڈالی تھی. تعیناتی کے ایک سال میں سپریم کورٹ نے ریکارڈ 23 ہزارمقدمات نمٹائے ۔ اس سے قبل ایک سال میں نمٹائے گئے مقدمات کی تعداد 18 ہزارتھی۔کوشش تھی کہ زیرالتواء مقدمات 50 ہزارسے کم ہوسکیں.لیکن زیرالتواء مقدمات کی تعداد میں 2 ہزارکی کمی ہی کرسکے۔

نامزد چیف جسٹس فائز عیسیٰ سے متعلق انہوں نے کہا کہ میری ان سے مختلف رائے ہو سکتی ہے لیکن نئے آنے والے چیف جسٹس قابل تعریف انسان ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ میرے حوالے سے میڈیا میں غلط رپورٹنگ بھی کی گئی. گڈ ٹو سی یو والے میرے جملے کو غلط رنگ دیا گیا.شارٹ اینڈ سویٹ ججمنٹ کے بارے میں آبزرویشن دی جس پر غلط رپورٹنگ ہوئی. جو ہوا، اس کو درگزر کرتا ہوں.

فل کورٹ ریفرنس میں بیرون ملک موجود جسٹس یحییٰ آفریدی کے علاوہ سپریم کورٹ کے تمام ججز نے شرکت کی۔ نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی موجود تھے۔

ریفرنس میں اٹارنی جنرل سمیت وکلاء کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔