Get Alerts

مشاورتی عمل کا جاری رہنا ملک میں جمہوریت کیلئے مثبت ہوگا: صدر عارف علوی

یہ ملاقات حکومت اور صدر مملکت کے مابین عام انتخابات پر جاری مشاورت کے تسلسل میں کی گئی۔اس سے قبل 4 ستمبر کو بھی ملاقات ہوئی تھی جس میں صدر مملکت نے آئین کی بالادستی کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فیصلے آئین کی روح کے مطابق ہونے چاہئیں۔

مشاورتی عمل کا جاری رہنا ملک میں جمہوریت کیلئے مثبت ہوگا: صدر عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ مشاورتی عمل کا اچھی نیت کے ساتھ جاری رہنا ملک میں جمہوریت کیلئے مثبت ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ایوان صدر میں نگران وفاقی وزیرقانون احمد عرفان اسلم نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک میں عام انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

حکومت اور صدر مملکت کے مابین ملاقات عام انتخابات پر جاری مشاورت کے تسلسل میں کی گئی۔

ملاقات کے دوران صدر مملکت نے کہا کہ مشاورتی عمل کا اچھی نیت کے ساتھ جاری رہنا ملک میں جمہوریت کیلئے مثبت ہوگا۔

اس سے قبل 4 ستمبر کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے نگران وفاقی وزیر قانون و انصاف احمد عرفان اسلم نے یہاں ایوان صدر میں ملاقات کی تھی۔

ایوان صدرکے پریس ونگ سے پیر کو جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملک میں عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق کئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر مملکت نے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے کل کے اس بیان کو سراہا جس میں انہوں نے کہا تھاکہ نگران حکومت اس معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی پاسداری کرے گی۔ صدر مملکت نے آئین کی بالادستی کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فیصلے آئین کی روح کے مطابق ہونے چاہئیں۔