اسلام آباد: نجی ٹی وی کے مطابق وزارتِ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مالیاتی پیکج پر آئی ایم ایف کی حتمی شرائط حکومت کو موصول ہو گئیں۔
آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ حکومت اسٹیٹ بینک کو خود مختاربنائے۔ ڈالر کی قدر کے حوالے سے تمام اختیار اسٹیٹ بینک کو دیا جائے۔ ٹیکس ہدف 5 ہزار ارب روپے سے ذیادہ رکھا جائے۔
مطالبات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بجلی، گیس کے ایک سو چالیس ارب روپے واجبات عوام سے وصول کئے جائیں۔ انکم ٹیکس کی 90 ارب روپے کی چھوٹ ختم کی جائے۔ تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس چھوٹ بھی ختم کی جائے۔
آئی ایم نے مطالبات میں واضح کیا کہ ٹیکس چھوٹ 12 لاکھ روپے سے کم کرکے 4 لاکھ تک لائی جائے۔ نیپرا، اوگرا اتھارٹی کو مکمل خودمختار بنایا جائے۔ حکومت اوگرا اور نیپرا کے فیصلوں پر اثر انداز نہ ہو۔ شرائط میں مذید نرمی کسی صورت نہیں کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق شرائط پر مکمل یقین دہانی کے بعد آئی ایم ایف وفد آئندہ چند ہفتوں میں پاکستان آئے گا۔