تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا۔

تحریک لبیک کے رہنما نے نجی چینل سے بات کرتے ہوئے اس خبر کی تصدیق کر دی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ناموس رسالت مارچ کے اعلان کے بعد حکومت نے تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کو گرفتار کیا۔

حافظ سعید رضوی کی گرفتاری کا دعویٰ تحریک لبیک کے کارکنان کی جانب سے سوشل میڈیا پر کیا جا رہا ہے تھا ، تحریک لبیک کے شعبہ خواتین کی جانب سے بنائی گئی ٹویٹر آئی ڈی سے ٹویٹ کی گئی جس میں کہا گیا کہ مرکزی امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ محمد سعد حسین رضوی کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا۔

https://twitter.com/TLPwmn/status/1381537906666397697

سوشل میڈیا پر ہونیوالے اس دعوے کی تصدیق کے لئے نجی سوشل میڈیا ٹی وی نے تحریک لبیک کے رہنما سے رابطہ کیا تو انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ سعد رضوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے، سعد رضوی رحیم سٹور کے مالک رانا اختر محمود کی نماز جنازہ پڑھانے گئے تھے جہاں سے پولیس نے انہیں حراست میں لیا۔

یاد رہے کہ تحریک لبیک کے امیر حافظ سعد رضوی نے اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر فرانس کے سفیر کو ملک بدر نہ کیا گیا تو 20 اپریل کی شب 12 بجے علامہ خادم رضوی کے مزار سے ناموس رسالت مارچ کا آغاز ہو گا۔