سعد رضوی گرفتار: ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج اور دھرنے، شدید ٹریفک جام

سعد رضوی گرفتار: ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج اور دھرنے، شدید ٹریفک جام

تحریک لبیک کے امیر سعد رضوی کی گرفتاری کے خلاف تحریک لبیک کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج اوردھرنے جاری ہیں۔


لاہور میں ملتان روڈ پر چوہنگ سمیت دیگر مقامات پر احتجاج کے باعث ٹریفک بلاک ہوگیا جبکہ چوک یتیم خانہ میں مظاہرین کو منتشرکرنے کیلئے پولیس نے شیلنگ کی۔


لاہور میں سگیاں پُل، شاہدرہ اور فیروز پور روڈ پر شنگھائی پُل کے قریب بھی ٹریفک بلاک ہوگیا ہے۔


ملتان میں بہاولپوربائی پاس چوک پراحتجاج کے باعث ٹریفک جام ہوگیا اورگاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

احتجاج کے باعث عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دوسری جانب کراچی میں اورنگی ٹاؤن نمبر4 اور بلدیہ نمبر4 ، حب ریور روڈ ، لیاقت آباد ، کورنگی میں بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔


 آئی آئی چندریگر روڈ، ایم اے جناح روڈ سمیت ملحقہ سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہے اور ٹاور سےگورنر ہاؤس تک گاڑیوں کی طویل قطار لگ گئی ہے۔

اُدھر  ملک کے مختلف شہروں میں بھی مذہبی تنظیم کی جانب سے دھرنے اور احتجاج جاری ہے جس کے باعث اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام ہوگیا۔