پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی دونوں صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرے گی۔ \
اس فیصلے کے مطابق پہلے مرحلے میں پنجاب اسمبلی کو تحلیل کیا جائے گا جبکہ خیبر پختون خوا کی صوبائی اسمبلی کو دوسرے مرحلے میں تحلیل کیا جائے گا۔
عمران خان کے زیر صدارت اجلاس میں یہ فیصلہ بھی لیا گیا کہ پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی پارلیمنٹ میں دوبارہ پیش ہو کر اپنے استعفے دیں گے۔ پی ٹی آئی نے یہ بھی طے کیا کہ احتجاجی تحریک کو انتخابی مہم میں تبدیل کیا جائے گا۔
اجلاس میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم حکومت نے اپنی غیر مؤثر پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو نقصان پہنچایا ہے اور ملک کو سیاسی اور معاشی بحران سے نکالنے کا واحد حل جلد اور شفاف انتخابات ہیں۔