شہباز کے بعد ترین کی گرفتاری کی کوششیں تیز، سلیم صافی، اپوزیشن کے عدم اعتماد کیلئے رابطے تیز

شہباز کے بعد ترین کی گرفتاری کی کوششیں تیز، سلیم صافی، اپوزیشن کے عدم اعتماد کیلئے رابطے تیز

حکومت مخالف لوگ اپنی طاقت دکھانے کیلئے اکھٹے ہو رہے ہیں۔ لیکن چودھری برادران اور مولانا فضل الرحمان کو اچھی طرح پتا ہے کہ اصل پاور ان کے پاس نہیں ہے۔ دوسری جانب حکومت بھی پوری طرح پراعتماد ہے، عامر غوری



 



حکومت کیخلاف تحریک اعتماد لانے کیلئے بھرپور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے لیکن اس کے باوجود ہمیں علم ہونا چاہیے کہ ”فون کالز” آ جاتی ہیں۔ سگنلز ابھی تک واضح نہیں کہ کیا ہونے والا ہے، عنبر شمسی



 



اطلاعات ہیں کہ آج بھی ''پشاور'' سے مشورے لئے جا رہے ہیں لیکن یہ طریقہ کار مہنگا پڑ سکتا ہے کیونکہ قومی ادارے میں چیزیں صرف طریقہ کار سے ہی چلتی ہیں۔ واضح طور پر کہہ دیا گیا ہے کہ ہم خاموش ہو جاتے ہیں، آپ اپنی حکومت بچا سکتے ہیں تو بچا لیں، حسن ایوب خان



 



پی ڈی ایم کے ٹوٹنے سے عمران خان کو نئی زندگی ملی تھی لیکن آج کی صورتحال میں لگتا یہی ہے کہ شطرنج پر رکھے مہروں میں سے زیادہ اپوزیشن کے ساتھ ہی ہیں۔ عمران خان کے حالات دست شفقت سے محروم ہونے کے بعد خراب ہو چکے ہیں، مرتضی سولنگی

مصنف نے جامعہ گجرات سے صحافت کی تعلیم حاصل کی ہے اور ڈیجیٹل صحافت سے منسلک ہیں۔