حالیہ سیلاب کورونا سے بھی بڑی آفت ہے اور سیاسی حوالوں سے یہ نہ صرف سیاسی حرکیات کو تبدیل کرکے رکھ دے گا بلکہ کسی بھی وقت متاثرین مشتعل ہوسکتے ہیں۔ اس لئے سیاستدانوں اور میڈیا سے التماس ہے کہ وہ کچھ وقت کیلئے سیاست اور ریٹنگ کو پس پشت ڈال کر سیلاب کو اپنی اولین ترجیح بنائیں تاکہ قوم کی اجتماعی ذہانت کو بروئے کار لاکر اس چیلنج سے نمٹنے کی کوئی صورت نکالی جا سکے۔