لاہور میں بد بخت باپ نے سفاکیت اور درندگی کی انتہا کر دی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ شاہدرہ میں سرفراز الیاس نامی شخص اپنی 6 سالہ سوتیلی بیٹی کو درندگی کا نشانہ بناتا رہتا تھا جبکہ سرفرازالیاس اپنے دوستوں کو بھی اس گھناؤنے فعل میں شامل کرتا تھا۔ بچی کی والدہ کرن نے ایک دن اپنے خاوند سرفراز الیاس کو یہ گھناؤنا فعل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جس کے بعد کرن سرفراز سے لڑ کر اپنے میکے چلی گئی۔
ملزم سرفراز الیاس نے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کے بعد اپنے ساتھیوں عتیق اور ساجد کے ہمراہ اپنے سسرال پر دھاوا بول دیا اور اپنی بیوی کرن کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ اسے فائرنگ کر کے شدید زخمی بھی کر دیا اور دوستوں کے ہمراہ موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
کچھ روز قبل سندھ کے علاقہ ہالا پرانا گاؤں کی کمسن بچی ثنا ملک ظالم وحشی درندے باپ اور چچائوں کے ہاتھوں زیادتی کا شکار ہوئی تھی۔ ملزمان نے پولیس کے سامنے اپنے گھناؤنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا تھا۔ ہالا پرانا گاؤں میں بس بخت باپ نے کم سن بچی ثنا ملک کو زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے میڈیکل نمونے لے کر حیدرآباد لیباریٹری بھیج دیئے گئے ، کم سن بچی ثنا کے ماموں غلام رسول کی مدعیت میں باپ اور چچاؤں کے خلاف پرانا ہالا تھانہ میں مقدمہ درج کیا گیا جس پر ہالہ پولیس نے ملزمان غلام قادر اوربھائیوں رشید ملک اوربہادر ملک کو گرفتار کر لیا۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں کم سن بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں ہوشربا اضافہ ہوا۔ 50 فیصد سے زائد کیسز میں اس گھناؤنے فعل میں رشتہ دار ہی ملوث نکلے تاہم اب بچیاں باپ اور بھائیوں کے ساتھ بھی محفوظ نہیں رہیں۔