Get Alerts

پولیس موبائل وین پر فائرنگ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی

پولیس موبائل وین پر فائرنگ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی
انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور راولپنڈی میں پولیس کی موبائل وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی۔

ہزارہ کالونی میں تھانہ رتہ امرال کی پولیس موبائل وین پر دوران پٹرولنگ کباڑخانے اور بھینسوں کے باڑے میں مشکوک سرگرمی چیک کرنے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی اور سی پی او راولپنڈی کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔

آئی جی پنجاب نے زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت بھی دی۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھاکہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے دوران اپنی زندگی کی پرواہ نہ کرنے والے پولیس اہلکار ہمارا فخر ہیں۔ زخمی پولیس اہلکاروں کے علاج معالجے اور دیکھ بھال میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی پولیس اہلکاروں ٹی ایس آئی اویس، کانسٹیبلز محمد وقاص، کانسٹیبل عاطف کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ ملزمان کی جلد گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔

حسن نقوی تحقیقاتی صحافی کے طور پر متعدد بین الاقوامی اور قومی ذرائع ابلاغ کے اداروں سے وابستہ رہے ہیں۔ سیاست، دہشت گردی، شدت پسندی، عسکریت پسند گروہ اور سکیورٹی معاملات ان کے خصوصی موضوعات ہیں۔ آج کل بطور پولیٹیکل رپورٹر ایک بڑے نجی میڈیا گروپ کے ساتھ منسلک ہیں۔