میر شکیل الرحمٰن کو کس کے کہنے پر گرفتار کیا گیا؟ نیا انکشاف ہوگیا

میر شکیل الرحمٰن کو کس کے کہنے پر گرفتار کیا گیا؟ نیا انکشاف ہوگیا

جیو اور جنگ کے مالک میر شکیل الرحمٰن گرفتار ہوگئے ہیں۔ میر شکیل الرحمٰن کو نیب لاہور نے پرائیویٹ اراضی سکینڈل میں  گرفتار کیا ہے۔ ملک کے بڑے نشریاتی گروپ کے مالک کی گرفتاری کے بعد ملکی سیاست میں بھی ہل چل ہے اور اب سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے الزام عائد کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ یہ گرفتاری وزیر اعظم عمران خان کے کہنے پر ہوئی ہے۔


 

ان کا کہنا تھا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ عمران خان مسلسل نیب پر دباؤ ڈال رہے تھے کہ کچھ بھی کرو مگر میر شکیل الرحمان کو گرفتار کرو۔ اسکے خلاف کچھ بھی نکالو۔ ان کا کہنا تھا کہ میر شکیل کی گرفتاری کی وجہ وہ تنقید ہے جو جیو اور جنگ عمران خان پر کرتے ہیں۔