Get Alerts

عدالت کی حکم عدولی، ایف آئی اے نے احمد وقاص گورایہ کے بھائی ذیشان کو بیرون ملک جانے سے روک دیا

عدالت کی حکم عدولی، ایف آئی اے نے احمد وقاص گورایہ کے بھائی ذیشان کو بیرون ملک جانے سے روک دیا
فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) حکام نے سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود سوشل میڈیا ایکٹویسٹ اور بلاگر احمد وقاص گورایہ کے بھائی ذیشان کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دی۔

سپریم کورٹ کی جانب سے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کو حکم دیا گیا تھا کہ فوری طور پر ان کا نام بلیک لسٹ سے نکالا جائے۔ تاہم احمد وقاص گورایہ کے بھائی جب اپنے فلائٹ کے مقررہ وقت پر ایئرپورٹ پہنچے تو وہاں موجود ایف آئی اے کے عملے نے انھیں روک لیا۔

ایف آئی اے حکام حیلے بہانے کرتے رہے کہ لنک ڈائون ہونے کی وجہ سے سپریم کورٹ کا حکم نامہ ان کے کمپیوٹر پر اوپن نہیں ہو رہا۔ احمد وقاص گورایہ کے بھائی ذیشان کو لگ بھگ 5 گھنٹے تک انہوں نے ہوائی اڈے پر ہی بٹھائے رکھا، اور جب ان کی فلائٹ چلی گئی تو انھیں کہا گیا کہ اب کچھ نہیں ہو سکتا، آپ کل تشریف لے آئیے گا۔