ملک میں سیاسی پارہ عروج پر ہے۔ اپوزیشن اور حکومت آمنے سامنے ہے اور کوئی ٹلنے کو تیار نہیں۔ ایسے میں ملک کی معروف صحافی عاصمہ شیرازی نے مریم نواز کا انٹرویو کیا ہے جسے انکے چینل آج نیوز نے اس سال کا سب سے بڑا اور تہلکہ خیز انٹرویو قرار دیا ہے۔
https://twitter.com/aaj_urdu/status/1315591906760503297
مریم نواز نے عاصمہ شیرازی کو کہا ہے کہ مریم نواز کو خاموش کرنے والے انشااللہ خاموش ہوں گے۔ نواز شریف کے سوالوں کا جواب غداری نہیں ہے۔ عاصمہ شیرازی کے ساتھ مریم نواز کے اس اںٹرویو کا ابھی صرف پرومو ہی منظر عام پر آیا ہے۔ اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریم نواز میزبان کے اس سوال کہ شہباز شریف کا بیانیہ تو مفاہمت کا ہے اور آپ کا مزاحمت کا تو وہ اندر ہیں اور آپ باہر معاملہ کیا ہے؟ تو اس پر مریم نواز نے ببانگ دہل کہا کہ جب دیکھ لیا گیا کہ یہ تو کسی کام کا نہیں ہے تو انہیں اندر کر دیا۔ مریم نواز نے عمران حکومت کے بارے میں کہا کہ یہ نہ تو آئینی حکومت ہے اور نہ ہی منتخب حکومت ہے۔
یہ اںٹرویو آج رات 8 بجے نشر کیا جائے گا۔
مریم نواز 16 اکتوبر کو پی ڈی ایم کی تحریک کے سلسلہ میں ایک جلسہ گوجرانوالہ میں کرنے جا رہی ہیں جس سے ن لیگ نے امیدیں قائم کر رکھی ہیں۔