12 اکتوبر 1999 پاکستان کی تاریخ کے سیاہ ترین دن کے عینی شاہد پرویز رشید اورمطیع اللہ جان

12 اکتوبر 1999 پاکستان کی تاریخ کے سیاہ ترین دن کے عینی شاہد پرویز رشید اورمطیع اللہ جان
12 اکتوبر 1999 جیسے تجربات سے سبق سیکھ کر ہی دو بڑی سیاسی جماعتوں نے میثاق جمہوریت پر دستخط کیے۔ اس چارٹر پر عمل درآمد ہوا تو اس کے اثرات بھی نظر آئے۔ اسی کے باعث پیپلز پارٹی کی حکومت نے پانچ سال پورے کیے اور جب (ن) لیگ کے دور میں عمران خان نے پارلیمنٹ پر حملہ کیا تو پارلیمنٹ میں موجود سب سیاسی جماعتوں نے مل کر اس حملے کو ناکام بنایا، پرویز رشید

پارلیمنٹ کو پھر سے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک جانب دو بڑی سیاسی جماعتوں کا زور توڑنے کے لیے عمران خان کو کھڑا کیا گیا ہے اور حال ہی میں جنرل ظہیرالاسلام نے اس بات کا اپنے منہ سے اعتراف بھی کیا ہے، پرویز رشید

‘ووٹ کو عزت دو’ کا نعرہ بھی ایک خاص وقت کے لیے لگایا گیا اور پھر یہ نعرہ بھی سیاسی مصلحت کا شکار ہو گیا۔ 2023 کے الیکشن میں سیاسی جماعتوں کو سویلین بالادستی کا ایجنڈا سرفہرست رکھ کر عوام کے پاس جانا چاہئیے۔ سویلین بالادستی کا ایجنڈا محض نعرے کی حد تک نہیں ہونا چاہئیے، مطیع اللہ جان

ہمارے سیاسی ماحول کی ابتری کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ یونیورسٹیوں میں تحریر، تقریر اور سیاست پر پابندی ہے۔ موجودہ نوجوان نسل جو عمران خان کے پیچھے لگی ہوئی ہے اسی غیر سیاسی ماحول میں پروان چڑھی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس نسل کو سیاسی رہنما نہیں چاہئیے بلکہ ہیرو چاہئیے جو چاہے فلم انڈسٹری سے آئے یا کرکٹ سے آئے، مطیع اللہ جان