Get Alerts

لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور آئندہ آنیوالے  ججز کا تعلق ن لیگ سے ہے، سمیع ابراہیم

لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور آئندہ آنیوالے  ججز کا تعلق ن لیگ سے ہے، سمیع ابراہیم
لاہور: سینئر تجزیہ نگار سمیع ابراہیم نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں میں ن لیگ کے حق میں آنے والے فیصلوں میں ن لیگ کو ریلیف دیا گیا، حمزہ شہباز نے کرپشن کی لیکن ہائی کورٹ نے انہیں چھوڑ دیا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ  کے حق میں فیصلہ دینے والے ججز کا تعلق ن لیگ کیساتھ رہا ہے۔

سمیع ابراہیم کا کہنا تھا کہ ججز کی تعیناتی کو دیکھنا ہو گا، لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا تعلق ملتان کے مسلم لیگ لائرز فورم سے رہا ہے، جبکہ انہیں خواجہ شریف نے جج بنایا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حمزہ شہباز کو ضمانت دینے والے ججز صاحب کی لیگی رہنماء شاہد خاقان عباسی کیساتھ رشتہ داری ہے۔

سمیع ابراہیم کا مزید کہنا تھا کہ ججز کی مزید تعیناتی کیلئے لسٹیں تیار ہیں مزید آنے والے ججز میں سے  بھی نوے فیصد کا تعلق ن لیگ کیساتھ ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=40ZTEWJUtvI&t=250s

یاد رہے کہ آج لاہور ہائی کورٹ نے سابق حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما حنیف عباسی کے ایفڈرین کیس میں متعلقہ عدالت کی طرف سے دیے گیے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے ان کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی ہے۔

دوسری جانب 8 اپریل کو لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی رمضان شوگر ملز اور صاف پانی اسکینڈلز میں عبوری ضمانتیں 17 اپریل تک منظور کرتے ہوئے نیب کو گرفتاری سے روکدیا تھا۔