رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا

رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ملک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے اور کل پہلے روزے کا اعلان کردیا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت پشاور میں ہوا۔ 


پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھاکہ پاکستان میں کئی مقامات پر چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں جس کے بعد کل بروز بدھ ملک میں پہلا روزہ ہوگا۔قبل ازیں لاہور، کراچی، اسلام آباد اور حیدرآباد میں بھی چاند نظر آنےکی شہادتیں موصول ہوئیں تھیں تاہم حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے کیا۔


نیا دور اپنے قارئین کو رمضان المبارک کی مبارکباد دیتا ہے۔