Get Alerts

لکی مروت: مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی

لکی مروت میں پیش آنے والے اس حادثہ کے نتیجے میں چار افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ مزید دو نے راستے میں دم توڑ دیا۔

لکی مروت: مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں عیدالفطر کے دوسرے روز نوجوانوں کی کثیر تعداد سیر سپاٹے کیلئے موٹر سائیکلوں، لوڈر رکشوں اور پک اپ گاڑیوں میں مختلف مقامات پر جاتے ہیں۔عید کے دوسرے دن دو مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
 پہلا حادثہ پشاور کراچی انڈس ہائی وے پر تاجہ زئی کے قریب پیش آیا جس میں ایک پک اپ ڈانسنگ ڈرائیونگ کے دوران لوڈر رکشہ سے ٹکرا کر الٹ گیا۔
 ڈرائیونگ کے دوران ڈرائیور پک اپ گاڑی کو سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ زگ زیگ چلاتے ہیں۔ جس طرح موٹر سائیکل پر ویلنگ کی جاتی ہے اسی طرح اکثر اوقات پک اپ گاڑی کبھی ایک سائیڈ کے ٹائروں پر اور کبھی دوسری سائیڈ کے ٹائروں پر چلتی ہے۔ لکی مروت میں پیش آنے والے اس حادثہ کے نتیجے میں چار افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ مزید دو نے راستے میں دم توڑ دیا۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

 ایم ایس ڈاکٹر آزاد خان نے میڈیا کو بتایا کہ بیس سے زائد زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لکی مروت لایا گیا۔ زخمیوں کی جان بچانے کیلئے پوری کوششں کی۔ یہاں دستیاب وسائل، ڈاکٹرز اور طبی عملے کی مدد سے سب زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔ البتہ دو زخمیوں کو سی ٹی سکین کیلئے خلیفہ گل نواز ہسپتال منتقل کیا۔
 دوسرا حادثہ پشاور کراچی انڈس ہائی وے پر ہی کرم پل کے قریب پیش آیا جس میں دو پک اپ گاڑیاں آپس میں ٹکرائی ہیں۔
نتیجے دو افراد موقع پر جبکہ دو نے ہسپتال میں دم توڑ دیا ہے۔ اس حادثہ میں جاں بحق افراد کی تعداد چار ہوگئی ہے۔ جبکہ دس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
کرم پل حادثہ کے لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرائے نورنگ منتقل کر دیا گیا ہے۔
دونوں حادثات میں مجموعی طور پر 10 افراد جاں بحق جبکہ تیس سے زائد زخمی ہیں۔

واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں زخمیوں کو خون کی فراہمی کیلئے نوجوانوں کی کثیر تعداد پہنچ گئی تھی۔