Get Alerts

لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق

پولیس ذرائع کے مطابق عمران خان اور احسان اللہ نامی دو فریقین کے درمیان دشمنی تھی اور گزشتہ رات کو شادی میں محفل موسیقی میں آمنا سامنا ہوا تو ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجےمیں 6 افراد جان سے گئے۔

لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں شادی کی تقریب کے سلسلہ میں منعقدہ محفل موسیقی کے دوران فائرنگ سے 6 افراد ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ لکی مروت میں تھانہ غزنی خیل کی حدود میں پیش آیا۔ گاؤں آگری خانزادخیل میں شادی کی خوشی میں محفل موسیقی کی تقریب منعقد کی گئی تھی۔ جس میں علاقہ بھر کے اشتہاریوں اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔عمران خان اور احسان اللہ نامی دو فریقین کے درمیان دشمنی تھی۔ محفل موسیقی میں ان کا آمنا سامنا ہوا۔

محفل موسیقی کے بعد ایک اشتہاری گروپ پہلے رخصت ہوا جب دوسرے اشتہاری گروپ کے لوگ محفل موسیقی سے واپس جارہے تھے تو پہلے نکلنے والے گروپ نے گھات لگا کر حملہ کردیا۔ اس دوران دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں کل چھ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک فریق سے تین جبکہ دوسرے فریق سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

فائرنگ کے دوران دو تماشائی بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔جاں بحق ہونے والوں میں عزیر،احسان، عمران، زاہد اللہ ساکنان غزنی خیل، احمد بھرام خیل اور فیضان کا تعلق گاؤں تری خیل سے ہے۔عمران خان اور احسان اللہ ساکنان غزنی خیل گروپوں کے درمیان قتل مقاتلے کی دشمنی تھی۔عزیر اور زاہد اللہ کا تعلق احسان گروپ سے ہے جبکہ مخالف گروپ کے عمران خان بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والے تماشائیوں کا تعلق گاؤں بہرام خیل اور تری خیل سے ہے۔ 

پولیس نے مزید بتایا ہے کہ مقتولین زاہد اللہ اور احسان اللہ اشتہاری ملزمان ہیں۔ لکی مروت میں عمران خان اور احسان اللہ نامی دو فریقین کے درمیان دشمنی تھی اور گزشتہ رات کو شادی میں محفل موسیقی میں آمنا سامنا ہوا تو ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجےمیں 6 افراد جان سے گئے۔

اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ فائرنگ سے محفل میں بھگدڑ مچ گئی جس کے باعث کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔جاں بحق اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق مقتولین زاہد اللہ اور احسان اللہ اشتہاری ملزمان بھی تھے۔فائرنگ میں ہلاک ہونے والوں میں عزیر، احسان، عمران، زاہد اللہ، فیضان بھی شامل ہیں۔ افراد کا تعلق گاؤں بہرام خیل اور تری خیل سے ہے۔ 

پولیس نے مزید بتایا ہے کہ مقتولین زاہد اللہ اور احسان اللہ ملزمان اشتہاری ہیں۔