Get Alerts

’3 ہزار 9 سو 38 لاپتہ افراد کا سراغ لگا لیا گیا‘

’3 ہزار 9 سو 38 لاپتہ افراد کا سراغ لگا لیا گیا‘
اسلام آباد: جبری گمشدگیوں کی تحقیقات کرنے والے کمیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے 6 ہزار 156 میں سے 3 ہزار 938 لاپتہ افراد کا سراغ لگا لیا ہے۔

ایک پریس ریلیز کے مطابق کمیشن، جس کی سربراہی قومی احتساب بیورو(نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کررہے ہیں، نے 30 جون تک 6 ہزار سے زائد کیسز میں سے 3 سو 938 کیسز نمٹا دیے۔

کمیشن نے جون تک 702 سماعتیں کیں جس میں 194 سماعتیں اسلام آباد، 86 لاہور، 210 کراچی، 126 کوئٹہ اور 86 سماعتیں پشاور میں ہوئیں۔

چیئر مین نیب کا کہنا تھا کہ پراسیکیشن ڈویژن کی مسلسل نگرانی اور کارکردگی کے تجزیے سے احتساب عدالتوں میں مجرم قرار دیے جانے کی شرح میں 70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ نیب نے اپنے کام کے بوجھ سے بہتر انداز میں ترتیب دے دیا ہے اور کیسز سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے شکایت کے اندراج سے تحقیقات اور اس کے بعد ریفرنس دائر کرنے تک کے لیے 10 ماہ کا عرصہ مختص کیا ہے۔

اجلاس میں بتایا کہ نیب اپنے ہیڈ کوارٹرز میں ای لائبریری قائم کی ہے جس میں قانونی جرنلز اور سالانہ و ماہانہ قانونی رپورٹ کے ساتھ ساتھ 50 ہزار برقی کتب موجود ہیں۔